حیدرآباد۔7فروری(اعتماد نیوز)آج اسمبلی میں راجیہ سبھا انتخابات کے لئے
پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔چنانچہ سب سے پہلے اسپیکر اسمبلی این منوہر نے اور
بعد میں وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ
کیا۔اسکے فوری بعد تلگو دیشم کی جانب سے اور کانگریس کی جانب سے
انکے ارکان
کو پولنگ میں حصہ لیتے وقت اختیار کی جانے والے امور سے متعلق ہدایات دی
گئیں۔اسکے علاوہ لوک ستا نے تلگو دیشم کو ووٹ دینے ‘کانگریس کے ارکان
کانگریس کے امید واروں کو تلگو دیشم کے ارکان تلگو دیشم کے امیدواروں کو
‘اور سی پی آئی ارکان نے ٹی آر ایس کو تائید کرنے کا اعلان کیا۔